2 اپریل 2012 - 19:30

خليج (فارس) تعاون کونسل نے رکن ممالک کے داخلي امورميں ممکنہ ايراني مداخلت کيپيش نظر ميزائل شکن نظام نصب کرنے کي تجويز کا جائزہ لينے کے لئے خليج (فارس کے ساحلی) ممالک اور امريکا کي مشترکہ سيکيورٹي کميٹي قائم کردي ہے۔

ابنا: سعودي اخبار کے مطابق يہ فيصلہ خليجي ممالک کے تحفظ کے لئے کيا گيا ہے. مشترکہ کميٹي امن و سلامتي کے ماہرين پر مشتمل ہوگي جو ميزائل شکن نظام نصب کرنے کي ضرورت اور اہميت کا فيصلہ کريں گے. امريکا نے يقين دہاني کرائي ہے کہ خليجي ممالک سے متعلق اس کے وعدے ٹھوس نوعيت کے ہيں. امريکا کسي بھي خطرے کے مقابلے کے لئے خليجي ممالک کي مشترکہ دفاعي تنصيبات کے استحکام ميں بھرپور تعاون کرے گا۔

بشکریہ از روزنامہ جنگ

۔۔۔۔۔۔۔

واضح رہے کہ امریکہ نے کئی ممالک میں ان ممالک کے مقادات کے تحفظ کے نام پر مداخلت کی ہے جن میں خلیج فارس کی ساحلی ریاستیں بھی شامل ہیں جن پر امریکہ نے اپنا قبضہ مضبوط بنانے اور اپنے مفادات کو ممکنہ عوامی انقلابات سے بچانے کے لئے یہ کمیٹی ٹھونس دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110